عالمی چیمپئن حمزہ خان وطن واپس پہنچ گئے

Aug 01, 2023 | 10:48:AM
قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ائیر پورٹ آمد پر حمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسکواش ہیرو حمزہ خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئے۔ائیر پورٹ آمد پر حمزہ خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 

آرمی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے حکام نے استقبال کیا پاکستان اسکواش فیڈریشن کے عہددار ، کوچ آصف خان بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔

 حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش  کا ٹائٹل جتوایا۔اس سے پہلے جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ ٹائٹل  پاکستان کے لیے جیتا تھا۔

 وزیراعظم حمزہ خان کو اس  شاندار کارکردگی پر ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دینگے۔

مزید پڑھیں:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم بھارت کیلئے روانہ