ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

Aug 01, 2023 | 10:07:AM
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی اسکواڈ نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے واہگہ بارڈر کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر چنئی جائے گی۔  
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر جائے گی۔ امرتسر سے ٹیم بذریعہ فلائٹ دہلی اور پھر چنائی جائے گی۔

اولمپئین سعید خان قومی ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوئے۔ پی ایچ ایف سٹاف نے قومی ٹیم کو ہاکی سٹیڈیم سے الوداع کیا۔

کوچز، کھلاڑی ایشین چیمپئنزٹرافی میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

واضح رہے کہ قومی ٹیم کا پہلا میچ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائشیا سے 3 اگست، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔