اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت

Aug 01, 2023 | 09:43:AM
اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوامِ متحدہ سیکیورٹی کونسل کی باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت،ہر قسم اور شکل کی دہشتگردی کو عالمی امن کےلئے سنگین خطرہ قرار  دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کا حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار،سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، واقعے میں ملوث تمام کرداروں، مالی معاونوں اور سہولت کاروں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، تمام متعلقہ ممالک بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق مجرمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کریں، دہشتگردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ، بلاجواز اور قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی