آرمی چیف کا آسٹریلین چیف ڈیفنس فورسز سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

May 19, 2024 | 21:06:PM
آرمی چیف کا آسٹریلین چیف ڈیفنس فورسز سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے آسٹریلئین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ایگنس جے کیمپ بیل سے ملاقات کی،دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کے مطابق  عالمی و خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےآسٹریلئین چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ایگنس جے کیمپ بیل سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی،دونوں جانب سے فوجی تعاون کے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

 آسٹریلین چیف آف  ڈیفنس فورسز نے دہشتگردی کےخلاف  جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کااعتراف کیا جبکہ علاقائی امن واستحکام کےفروغ کےلیے پاکستان کی کوشوں کوبھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ:ایف آئی اےکا وزیر داخلہ کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن ،3 ملزمان گرفتار