تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

May 19, 2024 | 20:15:PM
تیز ہوائیں اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پیر  کے روز (صبح) اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم شام کے اوقات میں تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ایرانی وزیرداخلہ کا بیان بھی آ گیا

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے، تاہم شام کے اوقات میں دوران مری ،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک ر ہنے کے علاوہ بعداز دوپہرجھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔