مملکت میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے حج نہیں کر سکیں گے،سعودی عرب

May 19, 2024 | 21:05:PM
مملکت میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے حج نہیں کر سکیں گے،سعودی عرب
کیپشن: حج و عمرہ زائرین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ مملکت میں مقیم عمرہ ویزہ رکھنے والے اس سال اس ویزے کے ساتھ حج نہیں کر سکیں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت نے زور دیا کہ عمرہ ویزے کی میعاد پر عمل کیا جائے اور خاص طور پر مکہ مکرمہ کو چھوڑنے اور تین ماہ کی مدت ختم ہونے پر واپس جانے پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔
وزارت نے کہا کہ حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اور حج پرمٹ یا ویزا نہ رکھنے والے افراد کو نقل و حمل کے قانون کی خلاف ورزی کے تحت سزا دی جائے گی۔واضح رہے کہ پرمٹ کے بغیر حج کرنے کی سزا 10 ہزار ریال جرمانہ اور ملک بدری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کی تصدیق، ایرانی نیوزایجنسی نے بڑا دعویٰ کردیا