عمران ہاشمی نے’ٹائیگر 3‘ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت شروع کردی

Aug 01, 2021 | 18:35:PM
عمران ہاشمی نے’ٹائیگر 3‘ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نےبا لی وڈ کو بہت سی بلا ک بسٹر فلمیں دی ہیں۔اب انہو ں نےفلم ’ٹائیگر 3‘ کے کردار میں ڈھلنے کیلئے سخت محنت شروع کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق اداکا ر عمران ہاشمی کو فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے تیسرے سیکوئل میں سلمان خان کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی ولن کا کردار نبھائیں گے جس کیلئے انہوں نے سخت محنت شروع کردی ہے۔اداکار کی نے اپنے انسٹا گرام پر جم میں ورزش کے بعد کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بازؤوں کی ورزش کا ایک اور دن'۔

عمران ہاشمی کی جانب سے تصویر پوسٹ کرنے کے بعد مداحوں نے  تبصرے کیے۔ایک صارف نے لکھا کہ 'لگتا ہے کہ اس بار ٹائیگر تھری میں سلمان بھائی ما ر کھائیں(پٹیں) گے۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ آمنہ الیاس کی ’گرل فرینڈز‘ سے متعلق ویڈیو وائرل