قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز

Apr 01, 2026 | 08:44:AM
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ای پاسپورٹ کی سہولت کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں ای پاسپورٹ کی جدید سہولت کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، اس بات کا اعلان ترجمان پاکستانی قونصل خانہ جدہ نے کیا۔

ترجمان کے مطابق ای پاسپورٹ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس میں ڈیٹا کے تحفظ کے لیے لیزر پرنٹنگ اور مائیکرو چِپ ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، ای پاسپورٹ میں متعدد سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں، جو اسے روایتی پاسپورٹ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ای پاسپورٹ کے حامل پاکستانیوں کو امیگریشن کے دوران ای گیٹ کی سہولت بھی میسر ہوگی، جس سے سفر کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ پاسپورٹ نہ صرف عالمی معیار کے مطابق ہے بلکہ اس کی بدولت ایئرپورٹس پر مسافروں کے ڈیٹا کی فوری اور مؤثر جانچ ممکن ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکااور اسرائیل مستقبل میں حملے نہ کرنے کی ضمانت دیں تو جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں:ایران صدر

قونصلیٹ حکام کے مطابق اس اقدام سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔