ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بدھ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

Apr 01, 2025 | 22:32:PM
ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بدھ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر ٹانک کا کہنا تھا تھا کہ جنڈولہ، کڑی، وام کوڑ سمیت ملحقہ علاقوں میں بدھ کو کرفیو نافذ ہوگا، نفاذ صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک ہوگا،نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث ڈبرہ مارکیٹ بند جبکہ کرفیو کے باعث وانا شاہراہ پربھی ٹریفک معطل رہے گی۔

دوسری جانب جیک آباد سے کوئٹہ جانے والی بولان ایکسپریس کو روک لیا گیا، ٹرین کو کو سیکیورٹی خدشات کے باعث تحصیل نوٹال میں روکا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سبی اور نصیر آباد کے درمیان نوٹال میں کھڑی ہے، ٹرین کو آگے جانے کی کلیئرنس نہ مل سکی، بولان ایکسپریس کو واپس جیک آباد بھیجا جا رہا ہے۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مسافروں کو ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جائے گا، بولان میل کئی روز سے بند تھی۔

 یاد رہے کہ  حکام نے گزشتہ روز ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں پر مری کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر