بیروزگارنوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت کا اہم فیصلہ

Apr 01, 2021 | 20:59:PM
 بیروزگارنوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔ حکومت کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)سندھ حکومت نے نوجوانوں کے لئے وزیراعلیٰ خود روزگار اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خود روزگار اسکیم کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ افسر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت مختلف کاروبار کے لئے بلاسود قرضے دے گی جس کے لیے پہلے مرحلے میں 2ارب روپے مختص کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 خود روزگار اسکیم کا پائلٹ پراجیکٹ رواں سال سے شروع کیا جائے گا۔وزیراعلی خود روزگار اسکیم کے ورکنگ پلان کے لیے تین رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہاکہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دیکر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے چھوٹے کاروبار کے مواقع غریب نوجوانوں کو دیکر روزگار سے لگایا جائے، سندھ حکومت ایک یا 2 بلین روپے سے سیلف ایمپلائیمنٹ کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی، سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری قانون پر کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی اپنی تفصیلی رپورٹ دےگی، مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ پروگرام چیف منسٹر سیلف ایمپلائیمنٹ اسکیم کے نام سے شروع کیا جائے گااصولی طور پر کابینہ نے پرپوزل منظور کرلیا ہے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلی مرتبہ کسی منصوبے کا نام وزیراعلی سے منسوب کیا ہے جبکہ ماضی میں منصوبوں کو بھٹوز کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔عامر خان کی بیٹی نے منشیات استعمال کرنے سے متعلق حقائق بیان کر دئیے