انگلش کرکٹر معین علی نے مہیندر دھونی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Apr 01, 2021 | 15:17:PM
چنائی سپر کنگز کے کھلاڑی
کیپشن: کرکٹر معین علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آئی پی ایل میں حصہ لینے والی  چنائی سوپر کنگز کے انگلش آل راؤنڈر معین علی نے آج مہیندر سنگھ دھونی کی کپتانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیشتر کرکٹرز ان کے ماتحت کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ان کے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق دھونی 9 اپریل سے شروع ہونے والے آئی پی ایل کے آئندہ ایڈیشن میں چنائی سوپر کنگز  فرنچائز کی قیادت کرنے کیلئے تیار ہیں۔ معین علی نے کہا کہ میں نے ان کھلاڑیوں سے بات کی ہے جو  دھونی کے تحت کھیل چکے ہیں اور وہ مجھے بتاتے ہیں کہ ان کے کھیل میں کس طرح بہتری آتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایک عظیم کپتان ایسا کرتا ہے۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے چنائی سوپر کنگز   کی ویب سائٹ پر لکھا ہےکہ مجھے لگتاہے کہ ایم ایس کے تحت کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہے۔ مجھے لگتاہے کہ دھونی اپنے کھلاڑیوں کو ہروقت اعتماد میں لیتے ہیں جس سے انکے کھیل میں بہتری پیدا ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ وہ دھونی کے ماتحت کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ پرسکون رہتے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں پر بھی زیادہ دبائو نہیں ڈالتے۔ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس دھونی جیسا کپتان ہے۔ واضح رہے کہ دھونی کی قیادت میں چنائی سوپر کنگز ٹیم 8 مارچ تک چنائی میں پریکٹس کریگی جس کے بعد وہ ممبئی روانہ ہوجائیںگے۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے رینکنگ میں ورات کوہلی کی پہلی پوزیشن