ون ڈے رینکنگ میں ورات کوہلی کی پہلی پوزیشن

Apr 01, 2021 | 10:36:AM
کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم
کیپشن: بھارتی کرکٹر ورات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل  کرکٹ کونسل  کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے  کپتان ورات کوہلی پہلی  پوزیشن پر موجود  جبکہ نائب کپتان روہت شرما کا تیسرا مقام برقرار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونیوالی ون ڈے رینکنگ میں بتایا گیا ہے کہ ون ڈے بالنگ کی رینکنگ میں بھارت کے تجربہ کا ر جسپریت بمراہ کی رینکنگ میں کمی واقع ہوئی ہے اور چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے حال ہی میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا اپنی قومی کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان