کراچی میں چوکیدار 10 سے زائدلگژری گاڑیوں کا مالک نکلا۔۔۔۔!

Apr 01, 2021 | 12:02:PM
کراچی میں چوکیدار 10 سے زائدلگژری گاڑیوں کا مالک نکلا۔۔۔۔!
کیپشن: لگثرری گاڑیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں ایک چوکیدار کے پاس 10 سے زائدگاڑیاں ہونے کا دلچسپ انکشاف ہوا ہے ۔

  تفصیلات کے مطابق فالودے اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن کی داستانوں کے بعد اب چوکیدار کے نام پر بھی بے نامی لگژری گاڑیاں رجسٹر ہونے کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بے نامی زون کے مطابق  کراچی کے رہنے والے ایک چوکیدار کے نام پر 10 سے زائد لگژری گاڑیاں سامنے آگئی ۔ اس معاملے میں کار ڈیلر کا نام بھی بے نامی گاڑیوں میں استعمال ہوا ہے۔ایف بی آر نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے چوکیدار اور کار ڈیلرکو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔اس حوالے سے ایف بی آر بے نامی زون نے چوکیدار سے دیگر ضروری دستاویز طلب کرلی ہیں، دستاویز کی عدم فراہمی پر بے نامی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیپ خریدنے سے غریب خاتون کی زندگی بدل گئی