جھانوی کپور نے پلاسٹک سرجری کرانے کا اعتراف کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے خود پر ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ کے الزامات کے بعدپلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز کروانے کااعتراف کرلیا۔
ایک بھارتی شوبز ویب سائٹ کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے تازہ ٹاک شو میں جھانوی کپور کی سرجری اور میک اپ پروسیجرز پر بات کی گئی اور بتایا گیا کہ اداکارہ نے ’’بفیلو پلاسٹی‘‘بھی کرا رکھی ہے۔
اداکارہ نے اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیاہے جس میں انہوں نے ٹاک شو میں کیے گئے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیاہے، تاہم ساتھ ہی انہوں نے بعض پلاسٹک سرجریز اور میک اپ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا ہے۔
جھانوی کپور نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے ’’بفیلو پلاسٹی‘‘ کرائی ہے لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے، انہوں نے ایسا نہیں کروایا۔
اداکارہ نے لکھا کہ کچھ لوگ خود کوڈاکٹرکہہ کر دوسروں کے چہرے کا جائزہ لیتے ہیں جو غلط ہے اور وہ غلط باتیں اور مشورے بھی دیتے ہیں، جس کے سماج پر برے اثر پڑ سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی نوجوان لڑکی ایسی ویڈیو دیکھ کر سرجری کروا لے اور کچھ غلط ہو جائے تو یہ اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟ اس لیے ایسے موضوعات پر اس طرح کی گفتگو نہیں کی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بالآخرخاموشی توڑ دی
جھانوی کپور نے نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کچھ سرجریز ضرور کرائی ہیں لیکن وہ سنجیدگی، احتیاط اور درست طریقے سے کی گئیں۔
انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے جسم کے کس حصے کی کس طرح کی سرجری کرائی لیکن اعتراف کیا کہ انہوں نے والدہ آنجہانی سری دیوی کی نگرانی میں پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجرز کروائے تھے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ وہ پلاسٹک سرجری اور میک اپ پروسیجر سے متعلق کھل کر بات کرنا چاہتی ہیں تاکہ لوگ کمال کی خوبصورتی کے جھوٹے معیار سے محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ بفیلو پلاسٹی چہرے کی سرجری ہے جس میں ناک اور اوپر والے ہونٹ کے درمیان فاصلہ کم کیا جاتا ہے، جس سےہونٹ موٹے اور جوان نظر آتے ہیں، ڈھلتی عمر کے ساتھ ہونٹ پتلے یا نرم نہیں ہوتے کیونکہ عام طور پر عمر بڑھنے سے ہونٹ پتلے ہو جاتے ہیں لیکن اس سرجری سے وہ دوبارہ بھرپور نظر آتے ہیں، اسے بل ہارن لپ لفٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ لپ فلرز پروسیجر سے مختلف ہے،اس سرجری کے دوران گالوں اور چہرے کے خدوخال پر بھی مہارت سے کام کیا جاتا ہے اور چہرے کو پرکشش بنایا جاتا ہے۔