پاکستان آئیڈل کا جج بننے پر تنقید، فواد خان نے بالآخرخاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سپر اسٹار فواد خان نے’ ’پاکستان آئیڈل‘‘ کے جج کے طور پرخود پرہونےوالی تنقید کے بعد خاموشی توڑدی۔
پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں راحت فتح علی خان، زیب بنگش، بلال مقصود اور فواد خان شامل ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے فوادخان اور بلال مقصود کو جج مقرر کیے جانے پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے بھی فواد خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ نئی نسل بلال مقصود اور فواد خان کے ماضی کے موسیقی کے کام سے واقف نہیں حالانکہ بلال مقصود مشہور بینڈ ’’اسٹرنگز‘‘ کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ فواد خان نے بطور گلوکار اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور’’انٹٹی پیراڈائم‘‘ کے مرکزی گلوکار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر کا 29ویں سالگرہ پر نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور میں اپنی ماہرہ خان کے ساتھ آنے والی فلم’’نیلوفر‘‘ کی میوزک لانچنگ تقریب میں فواد خان سے جب گانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا’’نہیں، میں نے کوئی گانا نہیں گایا۔‘‘
پاکستانی سپر اسٹار نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان مجھے گانے ہی نہیں دے رہا۔
فواد خان کا یہ جواب سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہا ہے اور صارفین ان کے اس ردعمل پر تبصرے کر رہے ہیں۔