عاصم اظہر کا 29ویں سالگرہ پر نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف گلوکارعاصم اظہر نے 29ویں سالگرہ پر نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکارعاصم کا پہلا سولو البم’’لوسٹ اینڈ فاؤنڈ‘‘24 نومبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پرریلیز ہو گا۔
عاصم اظہر نے اچانک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر دی تھیں اور اپنی سٹوری میں صرف ایک مختصر مگر پُراثر جملہ لکھاتھا ’’خدا حافظ‘‘جس کے بعد سوشل میڈیا پر تجسس اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کئی افراد کا خیال ہے کہ شاید عاصم کسی ذاتی اور جذباتی مرحلے سے گزر رہے ہیں، جبکہ دیگر کا ماننا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر کسی نئے البم یا میوزک پراجیکٹ کی تشہیری حکمتِ عملی ہو سکتی ہے ۔