ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( زاہد چوہدری،بابر شہزاد ترک)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔
ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 47 ہزار 772 امیدواروں نے شرکت کی، ایم ڈی کیٹ امتحان کے کل نمبر 180 تھے، 42 ہزار 48 امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے۔
یو ایچ ایس ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان میں 55 فیصد یا زائد نمبر لینا لازمی ہے، امتحان دینے 39 ہزار 648 امیدواروں نے 55 فیصد سے زائد نمبر لیے، 817 امیدواروں نے 170 اور 180 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ 5 ہزار 955 امیدواروں نے 160 اور 169 کے درمیان نمبر حاصل کیے،6 ہزار 993 نے امیدواروں نے 150 سے 159 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔
یو ایچ ایس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:جیٹ بلیو ایئر لائن کے طیارے کی ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی
شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے،69 اعشاریہ 31 فیصد طلبہ نے ایم بی بی ایس کیلئے کوالیفائی کر لیا ،55 فیصد نمبرز کے ساتھ 4086 طلبہ ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے اہل قرار پائے۔
اسلام آباد میں 78 فیصد طلبہ نے بی ڈی ایس کیلئے کوالیفائی کر لیا،50 فیصد نمبرز کے ساتھ 4598 طلبہ ایم بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے اہل قرار پائے،ایم ڈی کیٹ امتحان 2025 رواں ماہ 26 اکتوبر کو منعقد ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی جوابی شیٹ اسی شام کو جاری کردی گئی تھی، جوابی شیٹ طلبہ کو فائنل نتائج سے پہلے اپنی کارکردگی جانچنے میں مدد دیتی ہے۔
جوابی شیٹ کی مدد سے طلبہ اپنے جوابات ملا کر اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وہ ایم بی بی ایس یا بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے درکار میرٹ رینج میں آتے ہیں یا نہیں۔