مہنگائی میں پسے عوام کیلئے خوشخبری

Oct 31, 2023 | 18:17:PM
مہنگائی میں پسے عوام کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) مہنگائی میں پسے عوام کیلئے اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی نومبر کیلئے فی کلو قیمت میں 9 روپے 95 پیسے کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 260 روپے 98 پیسے سے کم ہوکر 251 روپے 3 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117 روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی۔

اوگرا نے نومبر کیلئے 11عشاریہ 8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 9 سو 62 روپے 17 پیسے مقرر کردی جبکہ اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے 64 پیسے تھی۔