انقلاب نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن ؟ عمران خان دھمکیوں پراتر آئے

Oct 31, 2022 | 13:51:PM
پاکستان تحریک انصاف,عمران خان, ٹوئیٹ ,24 نیوز
کیپشن: حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دھمکیوں پراتر آئے ۔خطرناک نتائج کی دھمکی دے دی ۔

عمران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ہمراہ عوام کا سمندر۔ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟

یا د رہے پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے،یہ مارچ آج سادھو کی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گا ۔

واضح رہے کہ عمران خان کے کنٹینر نے نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم کو کچل دیا تھا ، جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی صدف نعیم کو سپردخاک کیا گیا۔