آریان خان کی رہائی پر گوری کے گھر میں خوشی تھی یا سوگ۔۔؟

Oct 31, 2021 | 09:23:AM
شاہ رخ، گوری ، آریان خان
کیپشن: شاہ رخ، گوری اور آریان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں منشیات کے مقدمہ میں گرفتار بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ممبئی ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہائی پاکر جب گھر پہنچے تو  اسکے والدین فرط جذبات سے اپنے آنسو نہ روک سکے۔ گوری خان کافی سہمی ہوئیں تھیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  آریان خان کو منشیات کے کیس میں بڑی مشکل سے ضمانت ملی  اور اس دوران شاہ رخ کے فیملی نے کافی صدمےوالا وقت گزارا ۔  ممبئی ہائیکورٹ کے حکم کے بعد بالی وڈ کے بڑے اداکار سلمان خان، سنیل شیٹھی اور اکشے کمار بھی شاہ رخ کے گھر پہنچے تھے اور اس موقع پر بالی وڈ سٹارزبھی شاہ رخ کے ہمراہ جذباتی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کےمطابق جب آریان کی ضمانت کی خبر گوری تک پہنچی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نے بھی جب آریان کی ضمانت کی خبر سنی تو انکی آنکھیں بھر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں :بوم بوم آفریدی کومیچ کے دوران  کس کھلاڑی نے سیلوٹ مارا۔۔؟۔ ۔ویڈیو وائرل