نامور گلوکار، اداکار، فلم ساز عنایت حسین بھٹی کی آج 27ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور گلوکار، اداکار، فلم ساز عنایت حسین بھٹی کی آج 27ویں برسی منائی گئی ، مرحوم نے پاکستانی فلمی صنعت کو اپنی آواز میں خوب صورت نغمات کے ساتھ کام یاب فلمیں بھی دیں اور اس شعبے میں بھی نام و مقام بنایا۔
معروف فلم ساز عنایت حسین بھٹی31 مئی 1999ءکو وفات پاگئے تھے،عنایت حسین بھٹی 1929 میں گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنا فلمی سفر بطور گلوکار شروع کیا، فلم ’’ہیر ‘‘اور ’’پھیرے‘‘ میں ان کی آواز نے شائقین کی توجّہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ان کی فلموں کے نغمات بے حد مقبول ہوئے، 1953ءمیں انھوں نے فلم ”شہری بابو“ میں ایک کردار ادا کیا اور اسی فلم کا ایک نغمہ بھی ریکارڈ کروایا جس نے انہیں بہت شہرت دی۔
1955ء میں شباب کیرانوی نے انھیں اپنی فلم ”جلن“ میں مرکزی کردار آفر کیا اور یہ سلسلہ دراز ہوگیا۔ انہوں نے متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کئے۔
عنایت حسین بھٹی نے 500 فلموں کے لئے 2500 کے قریب گانے ریکارڈ کرائے اور 400 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں سے 40 میں شائقینِ سنیما نے انہیں ہیرو کے روپ میں دیکھا اور ان کی اداکاری کو سراہا۔
معروف گلوکارنے ذاتی پروڈکشن ہاوس بھی قائم کیا تھا جس کے بینر تلے 50 فلمیں بنائیں۔ 1967 میں انہوں نے ”چن مکھناں“ فلم بنائی تھی جس نے کام یابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس کے بعد انہوں نے فلم سجن پیارا، دنیا مطلب دی، عشق دیوانہ، سچا سودا سمیت کئی فلمیں بنائیں جو کا میاب رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دشمن کےوعدوں پر بھروسہ نہیں:ایرانی سپیکر