پی ٹی آئی کی کارکن وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی جعلی چیئرپرسن بن گئی، جہلم میں پکڑی گئی

May 31, 2026 | 21:07:PM
  پی ٹی آئی کی کارکن وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی جعلی چیئرپرسن بن گئی، جہلم میں پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   پی ٹی آئی کی کارکن وزیراعلی کمپلینٹ سیل کی چیئرپرسن بن کر پروٹوکول حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان تحریک انصاف کی کارکن مہناز سعید نے جہلم سٹی پولیس کو   وزیراعلی شکایت سیل کی چئیرپرسن کی حیثیت سے اپنا تعارف کروایا۔

مہناز سعید نے جہلم پولیس سے اپنے لئے پروٹول  اور وی آئی پی شخصیات کو ملنے والی سہولتیں مانگیں تو پولیس کو اس پر شبہ ہوا۔ پولیس نے شناختی دستاویزات چیک کیں تو جعلسازی کھل گئی اور جعلی چئیرپرسن کو ہتھکڑی لگ گئی۔

جہلم پولیس  نے بتایا کہ اس خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گاڑی سے  شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمہ کا تعلق پی ٹی آئی مظفرگڑھ سے بتایا جاتا ہے. 

یہ بھی پڑھیں: محبوبہ سے ملنے کی خاطربھارتی فوج کی تحویل میں پھنسنےوالا کشمیری لڑکا کس گاؤں کا ہے، تفصیل سامنےآگئی