کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں: سعد رفیق کا سکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب

May 31, 2026 | 20:11:PM
کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں: سعد رفیق کا سکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب
کیپشن: سعد رفیق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن  کے رہنما سعد رفیق  نے سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ کراچی، پشاور   اور لاہور  دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں، پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو  تبدیلی نظر  آئے گی۔

گمبہ سکردو میں  جلسے سے خطاب میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز  شریف  نے پاکستان  میں جدید انفرااسٹرکچرکی بنیاد رکھی، اگر نواز شریف کی حکومتیں نہ گرائی جاتیں تویہ ملک ترقی کرچکا ہوتا، ہم اپنی کوتاہی کا اعتراف کرتے ہیں، این ایف سی میں گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیرکو  شیئر ملنا چاہیے، این ایف سی میں آپ کا  شیئر  آئےگا  تو  پیسےمانگنےکی ضرورت  نہیں پڑےگی۔

 سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی، پشاور اور لاہور دیکھ لیں اور خود ہی فیصلہ کریں،  اٹھارویں ترمیم کے بعد  وفاق سے زیادہ صوبوں کے پاس فنڈز ہیں، کراچی بدقسمتی سےگندگی کا ڈھیر ہے،کوئی داد رسی کرنے  والا نہیں،  پنجاب کے کسی شہر بھی جائیں آپ کو تبدیلی نظر آئےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم چاہتےہیں تمام سیاسی جماعتوں کو  جلسے کرنے کی  اجازت  ہونی چاہیے، مجھے 22گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سن کر  بہت تکلیف ہوئی ہے، شہباز شریف نے 100میگاواٹ  سولر انرجی  پروجیکٹ دیا ہے۔

 سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کسی ابراہیمی معاہدےکو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:کب اور کہاں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع؟  اہم پیش گوئی سامنے آ گئی