بیشتر علاقوں میں موسم خشک، چند مقامات پر بارش کا امکان

May 31, 2026 | 19:35:PM
بیشتر علاقوں میں موسم خشک، چند مقامات پر بارش کا امکان
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا البتہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور پنجاب میں چند مقامات پر بارش کی امید ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ کشمیر،  پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی  توقع ہے۔ 

جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہو سکتی ہے۔

آج سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ سبی اور تربت میں پارا 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔
 یہ بھی پڑھیں:200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر