خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی

May 31, 2026 | 14:05:PM
خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)خیبر پختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی تیاری مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2300 ارب روپے سے زائد رہنے کا امکان ہے جس میں مرکز سے 1671 ارب روپے ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے خالص منافع کی مد میں 107 ارب روپے ملنے کا امکان ہے،صوبے کو اپنے وسائل سے 150 ارب آمدن کی توقع ہے، 99 ارب ٹیکسوں جبکہ 51 ارب دیگر ذرائع سے حاصل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، رابطے تیز کردیئے
ذرائع کے مطابق صوبے کے ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے 334 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے،صوبے کے بندوبستی اضلاع کے لیے 1971 ارب روپے مالیت کے بجٹ کا حجم تیار کیا گیاہے۔