سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، رابطے تیز کردیئے

May 31, 2026 | 10:42:AM
سہیل آفریدی ناراض ایم پی ایز کو منانے کیلئے متحرک، رابطے تیز کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے. 
ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی رات گئے ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے عبدالغنی آفریدی سے ملاقات کی، عبدالغنی آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سے ضلع خیبر کی مجموعی ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے متعدد ناراض اراکین اسمبلی سے ٹیلیفونک رابطے بھی کیے  ہیں جبکہ کئی ارکان نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت کو آگاہ کردیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہنگو؛تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ سے ناراض ارکان کو مناسب طور پر ایڈجسٹ کرنے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری طرف  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج شام طلب کرلیاہے جس میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ناراض اراکین اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے جس میں وہ اپنے گلوں شکووں کے علاوہ امن وامان کی صورتحال سے متعلق بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔