ہنگو؛تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے

May 31, 2026 | 10:29:AM
 ہنگو؛تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جہانزیب خان)ہنگو میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو1122حکام کے مطابق حادثہ ہنگوتھانہ سٹی کے علاقہ کوٹکی میں لوکل منی ڈیم میں پیش آیاجہاں پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے 5افغان بچے ڈوب گئے جن میں سے 4 افغان بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کوبچالیاگیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جن میں عمریں پانچ سال سے آٹھ سال تک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نے لیسکو ملازمین کی’’رشوت ستانی‘‘ بے نقاب کردی

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جاں بحق اور زخمی افغان مہاجرین ہیں ۔