خواجہ آصف نے لیسکو ملازمین کی’’رشوت ستانی‘‘ بے نقاب کردی

 میری سفارش پر یہ حال ہے تو عام صارف کا کیا حال ہوگا؟وزیردفاع کامقتدرحلقوں سے سوال

May 31, 2026 | 10:01:AM
خواجہ آصف نے لیسکو ملازمین کی’’رشوت ستانی‘‘ بے نقاب کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیردفاع خواجہ آصف نے لیسکو ملازمین کی’ ’رشوت ستانی‘‘ بے نقاب کردی۔
لیسکو ملازمین کی رشوت ستانی عروج پرپہنچ گئی اور اپنےمحکمے کے سابق وزیر کو بھی نہ بخشااوران کی سفارش کے باوجود’’رشوت ‘‘ لے لی۔
خواجہ آصف نے ٹویٹ میں کہاہے کہ میرے گھریلو ملازم کے گاؤں میں ٹرانسفارمر جل گیا تھا،لیسکو کے ایک پرانے مہربان سی ای او کو فون کر کے ملازمین بھیجنے کا کہا، لیسکو ملازمین نے ٹرانسفارمر کی مرمت کیلئے 80 ہزار روپے لیے، گاؤں والوں نے چندہ اکٹھا کر کے رقم ادا کی اور لیسکو ملازمین نےکوئی رسید بھی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:کہیں شدیدگرمی توکہیں بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
 خواجہ آصف نے مزیدکہاکہ میری سفارش پر یہ حال ہے تو عام صارف کا کیا حال ہوگا؟ یہ حال ہے کہ ایک سابق بجلی کا وزیر سفارشی ہو اور موجودہ کابینہ کا رکن بھی ہو اسکی سفارش پر بھی واردات سے گریز نہیں کیا جاتا، رقم کی باقاعدہ ادائیگی ہوئی ہے لیکن لیسکو رسیددینے سے انکاری ہے۔