کراچی ڈیفنس میں کھدائی کے دوران گیس لائن پھٹنے سے دھماکہ

May 31, 2025 | 20:40:PM
کراچی ڈیفنس میں کھدائی کے دوران گیس لائن پھٹنے سے دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے علاقے خیابانِ جہانزیب میں ہفتے کے روز ترقیاتی کام کے دوران گیس لائن پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا ہے۔

 ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ کھدائی کے دوران پیش آیا، جب زیر زمین گیس لائن کو نقصان پہنچا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر گیس لائن کا معائنہ کیا۔

لائن پھٹنے سے گیس کا اخراج سے علاقہ مکین پریشان ہوگئے، پولیس نے فوری طور پر گیس کمپنی کو بھی مطلع کیا، جس کے بعد مرمتی ٹیم کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، دھماکہ کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت علاقے میں گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرمتی کام کے لئے گیس کمپنی ٹیم کو بلوا لیا گیا ہے جلد لائن ٹھیک کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: