پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار

May 31, 2023 | 12:42:PM
پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملتان سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے رفاقت گیلانی کو گرفتار کرلیا۔

لیہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رفاقت گیلانی کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق رفاقت گیلانی کےخلاف 9 مئی کو ملتان میانوالی روڈ بلاک کرنے، فائرنگ اور گاڑیاں جلانےکا مقدمہ درج تھا۔پولیس کا بتانا ہےکہ رفاقت گیلانی کےخلاف دہشتگردی کی دفعہ کے تحت تھانہ چوک اعظم میں مقدمہ درج تھا جس کے بعد سے وہ ملتان میں اپنےقریبی عزیز کےگھر روپوش تھے۔

ضرورپڑھیں :’غموں کے منظر بیاں کروں گی، میں اپنے بابا سے سب کہوں گی‘

رفاقت گیلانی لیہ کے حلقہ پی پی 283 سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔