ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Mar 31, 2026 | 19:25:PM
ایل پی جی کی قیمت میں 78 روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 78روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیاہے۔

اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے مقرر ہوگئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر923روپے71پیسےمہنگا ہوگیا،نئی قیمت 3588روپ 59 پیسے مقرکردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے