ہزاروں غیر ملکی گداگر مکہ مکرمہ پہنچ گئے،4345بھکاری گرفتار

Mar 31, 2024 | 20:20:PM
ہزاروں غیر ملکی گداگر مکہ مکرمہ پہنچ گئے،4345بھکاری گرفتار
کیپشن: بھکاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہزاروں غیر ملکی گداگر سعودی شہر مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ ڈائریکٹر ادارہ امنِ عامہ کے مطابق گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی، اس دوران 4 ہزار 345 بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔مسجد الحرام اور مختلف مقامات پر محکمہ انسدادِ گداگری کی ٹیمیں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں سعودی عرب کے محکمہ امنِ عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو خیرات نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر پاکستان میں زلزلہ