اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

Mar 31, 2023 | 12:52:PM
اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اوکاڑہ کے قصبے پل رام پرشاد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

   پولیس کے مطابق 8 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کے ساتھ لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار

ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران 4 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے جبکہ 4 ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے چاروں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔