سی ٹی ڈی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار

Mar 31, 2023 | 12:06:PM
سی ٹی ڈی کی بڑے پیمانے پر کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کر کے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا میں کارروائیوں کے دوران کالعدم جماعتوں کے 9 دہشتگردوں نذیر، فہد، ارشد، عثمان، شیر محمد، طاہر، وزیر اور عبدالرشید کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، دہشتگرد نیٹ ورکس حساس اضلاع میں حملے کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: منشیات سے پاک پاکستان کے عزم کیساتھ اے این ایف کی کارروائیاں جاری

واضح رہے کہ رواں ہفتے صوبے بھر میں 340 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے جس دوران 41 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی ہر سطح پر کارروائی جاری رکھے گی۔