اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے نئی وزارت تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشیل کموڈیٹیز ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی میں کثرتِ رائے سے گزشتہ روز منظور ہواتھا،اس بل کے تحت دی پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024 میں ترامیم کی جائیں گی، پرائس کنٹرول کونسل کی صدارت منسٹر پرائس کنٹرول یا وزیراعلیٰ کے نامزد نمائندے کے پاس ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان دوطرفہ تجارت ،تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری
اس سے پہلے صدارت وزیر صنعت و تجارت یا وزیراعلیٰ کے نامزد کردہ عوامی نمائندے کے پاس ہے، نئے ارکان میں لائیو اسٹاک، زرعی مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب سہولت بازاروں کے سربراہان شامل ہیں،ان ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔