پاک افغان دوطرفہ تجارت ،تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری
دونوں ممالک4،4زرعی مصنوعات پرکسٹمزڈیوٹی ختم یاکم کریں گے،وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی )پاک افغان دوطرفہ تجارت کے حوالے سے وفاقی کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئےتجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سےسرکولیشن کے ذریعےوزارت تجارت کی سمری کی منظوری لےلی گئی، ارلی ہاروسٹ پروگرام کےتحت وفاقی کابینہ نےٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کےدرمیان ارلی ہاروسٹ پروگرام کامعاہدہ گذشتہ ہفتےطے پایاتھا جس کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا،پروگرام کےتحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کی4 مصنوعات پر پاکستان 5سے26فیصدٹیکس رعایت دے گا،افغانستان کےٹماٹرپرپاکستان 5فیصدڈیوٹی ختم کرے گا،اس کمی کےبعدٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر22فیصد رہ جائےگا جبکہ افغانستان کےانگور، اناراورسیب پرپاکستان26فیصد ڈیوٹی ختم کرےگا۔
ذرائع کے مطابق اس کمی کےبعد ان3 مصنوعات پرٹیکسز 53سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے،پاکستانی 4مصنوعات پرافغانستان 20سے35فیصدٹیکس رعایت دےگا،پاکستانی آلوپرافغانستان 35 اور کیلےپر 30فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا،افغانستان کوآلوکی برآمدات پر ٹیکسز 57سےکم ہوکر22فیصد رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
ذرائع کے مطابق پاکستانی کینواورآم پرافغانستان 20 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا،ان مصنوعات پرٹیکسز47سےکم ہوکر27 فیصدپرآجائیں گے،دونوں ممالک4،4زرعی مصنوعات پرکسٹمزڈیوٹی ختم یاکم کریں گے۔