عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا

Jul 31, 2025 | 14:46:PM
عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز سمیت تحریک انصاف کے 108 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 ،10سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے میں نامزد 108 ملزمان کو سزائیں سنادیں جس میں عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت مرکزی قیادت کو10،10  سال جبکہ رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو تین سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گرفتاری کاخدشہ، حماد اظہر ایک مرتبہ پھر روپوش ہوگئے
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، زین قریشی اور سابق صوبائی وزیرپنجاب خیال کاستروکو مقدمات سے بری کردیا۔