پاکستان اور آسٹریلیا کا انسانی حقوق میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

Jul 31, 2025 | 00:27:AM
پاکستان اور آسٹریلیا کا انسانی حقوق میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری) پاکستان اور آسٹریلیا کا انسانی حقوق میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات۔

ملاقات کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کیلئے آسٹریلیا کی کوششوں کو سراہا گیا،وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر عملدرآمد جاری ہے۔اسلام آباد میں شادی کیلئے عمر کی حد 18 سال مقرر کرنے کا قانون بن چکا۔پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ کیلئے آسٹریلیا کی کوششوں کو سراہا گیا،قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر عملدرآمد جاری ہے،اسلام آباد میں شادی کیلئے عمر کی حد 18 سال مقرر کرنے کا قانون بن چکا،اقلیتوں کے تحفظ کیلئے بل پاس ہوچکا ہے،دونوں ممالک نے انسانی حقوق کے فروغ پر اتفاق کیا۔اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے پاکستان کی انسانی حقوق کیلئے پالیسی اصلاحات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں ڈاکٹر کا مثالی اقدام، بیٹے کے گردے عطیہ کردیے