کراچی میں بھائی نے بہن اور بہنوئی پر گولیاں چلا دیں

Jul 31, 2023 | 10:47:AM
کراچی میں بھائی نے بہن اور بہنوئی پر گولیاں چلا دیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ زیب حسین)غیرت کے نام پر قتل یا کچھ اور؟،کراچی میں بھائی نے بہن اور اس کے شوہر پر گولیاں چلا دیں، خاتون شدید زخمی جبکہ اس کاشوہر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پیش آیا ،فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا،فائرنگ کا واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا ہے،فائرنگ کرنے والا شخص زخمی خاتون کا بھائی اور مقتول کا سالہ ہے،خاتون نے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کی شناخت محمد صفدر اور عذرا بتول کے نام سے ہوئی،فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے،ملزم فائرنگ کے واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ہے،لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سکینڈل کا معاملہ،شہری نے بڑا قدم اٹھا لیا