دوسرا ٹی ٹوئنٹی۔۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی

Jul 31, 2021 | 19:55:PM
دوسرا ٹی ٹوئنٹی۔۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دوسرے  ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلا ت کےمطا بق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 158 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 150 رنز بناسکی۔ اس سے قبل گیانا کے پرویڈینس میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ابتدا میں یہ فیصلہ ان کے لیے درست دکھائی نہیں دیا، پہلی وکٹ پر شرجیل اور رضوان کے درمیان 46 اور پھر اس کے بعد رضوان اور بابر کے درمیان 67 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔اس مقام پر ایسا دکھائی دے رہا تھا جیسا کہ قومی ٹیم ہوم ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام ہوجائے گی، تاہم ان فارم بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔قومی ٹیم 113 رنز پر 15ویں اوور میں دوسری وکٹ گنوانے کے بعد سے مقررہ 20 اوور تک 8 وکٹوں کے نقصان پر مجموعی طور پر صرف 157 رنز ہی بناسکی۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے اور محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 20 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر دیگر نمایا بیٹسمین رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جبکہ براوو کو 2 وکٹیں ملیں۔

ہدف کے تعاقب ہوم ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور ابتدا میں اسے قومی بولز کا سامنا کرنے میں پریشانی کا سامنا رہا۔ تاہم ان فارم ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے وکٹ پر رکنے کے بعد قومی بولرز کے خلاف رنز بٹورے اور اپنی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا۔ 

یا د رہے کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:شرمیلا فا ر و قی کی اداکارہ عائزہ خان کے ڈرامہ سین پر تنقید