کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Jan 31, 2023 | 11:07:AM
کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ سلیم) شہر قائد کے علاقے مچھر کالونی میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسد اللہ افغانی سے آلہ قتل 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ناقص تفتیش اور مقدمات درج نہ کرنے پر 4 ایس ایچ اوز معطل

ملزم اسد اللہ افغانی نے ابتدائی تفتیش میں ساتھیوں میلاد شاہ افغانی، صادق اور یاسین عرف آنکا کیساتھ ملکر یہ تمام قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

سندھ رینجرز کے مطابق اسد اللہ نے منشیات کے اڈے کے تنازع پر ان افراد کو قتل کیا۔ گرفتار ملزم کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔