ناقص تفتیش اور مقدمات درج نہ کرنے پر 4 ایس ایچ اوز معطل

Jan 31, 2023 | 10:48:AM
ناقص تفتیش اور مقدمات درج نہ کرنے پر 4 ایس ایچ اوز معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر بروقت مقدمات درج نہ کرنے اور ناقص تفتیش کی بناء پر 4 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا جبکہ متعلقہ ڈی ایس پیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل کے بروقت ازالے کیلئے بروقت اقدامات کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سنگین شکایات کے حل کیلئے1787 سینٹرز میں کالز خود سنوں گا۔
آئی جی پنجاب نے قصور میں شہری کی شکایت پرایکشن میں تاخیر پر ایس ایچ او کھڈیاں کو معطل کردیا جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار
اسی طرح فیصل آباد میں قتل کی ناقص تفتیش پر ایس ایچ او ملت ٹاؤن کو معطل کرکے متعلقہ ڈی ایس پی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
آئی جی پنجاب نے ساہیوال میں ناقص تفتیش پر ایس ایچ او یوسف والہ کو معطل کرکے آر پی او ساہیوال کو ڈکیتی اور قتل کی تفتیش اپنی نگرانی میں کرانے کا حکم دیا۔

اسکے علاوہ بہاولپور ریجن کے ایس ایچ او حاصل پور کو بھی فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔ 
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کے ازالے میں ناکام افسران فیلڈ میں رہنے کے حقدار نہیں ہیں۔