شمالی وزیرستان، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2پولیس اہلکار زخمی

Jan 31, 2021 | 18:18:PM
شمالی وزیرستان، سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2پولیس اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا رزمک سب ڈویژن تحصیل دوسلی کے علاقے ڈم ڈیل میں ہوا، بم دھماکے کاہدف سکیورٹی فورسز کی سرچنگ پارٹی تھی ،دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔