محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی

Dec 31, 2023 | 21:29:PM
 محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند کا امکان ہے،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا،تاہم چارسدہ ،مردان ،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں شدید سرد رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔
ملک کے مختلف شہروں لاہور میں 9 ، ملتان 7 ، راولپنڈی 5 ، اسلام آباد 3 اور مری 1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ،کوئٹہ میں منفی ایک ، قلاقات منفی چار ، گلگت منفی پانچ ، سکردو منفی سات ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بینک اکاؤنٹس منجمد