اداکارہ ایمن اور منال کے گھر صف ما تم بچھ گئی

Dec 31, 2020 | 18:46:PM
اداکارہ ایمن اور منال کے گھر صف ما تم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جڑواں اداکارائوں منال اور ایمن کے والد کا انتقال ہوگیا ہے، ایمن کے شوہر منیب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگائی  ہے کہ نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھےجوحرکت قلب بند ہونے کے باعث دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں،تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعائوں کی درخواست کی تھی، انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔