پتوکی اسٹنٹ کمشنر کی نماز جنازہ ادا ، میت آبائی علاقے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد دماغ کی شریان پھٹںے سے جاں بحق ہوئے جن کی میت ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہے۔
ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد کی نماز جنازہ پتوکی سیکریٹریئٹ میں ادا کرنے کے بعد ان کی میّت ان کے آبائی علاقے لکی مروت، خیبر پختونخوا روانہ کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں اعلیٰ احکام نے شرکت کی ہے۔
فرقان احمد کا ایک ماہ قبل ہی پتوکی میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد حالیہ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے وہ مختلف دوروں اور انتظامات کی دیکھ بھال کے لیے ہیڈ بلوکی میں محکمہ انہار کے گیسٹ ہاوس میں مقیم تھے۔
وہ گذشتہ پانچ دنوں سے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کررہے تھے، فرقان احمد کی موت کی وجہ کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ تاہم ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، حکام کی جانب سے ابتدائی طور پر کہا گیا کہ انھیں جان لیوا ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ’فرقان احمد 30 اگست کی رات گے گیسٹ ہاوس میں اپنے کمرے میں سوئے تھے اور انھیں صبح دوبارہ دورے پر جانا تھا، جب وہ مقررہ وقت پر نہیں پہنچے تو ان کے گن مین نے کمرے میں جا کر دیکھا تو ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔
اگرچہ انھیں فی الفورہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے، اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی PDMA) عرفان علی کاٹھیا نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کی کمیونٹی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت نے سلال ڈیم کے تمام دروازے کھول دئیے