اسلام آباد ہائیکورٹ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے درخواست دائر

Aug 31, 2022 | 19:35:PM
تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، ن لیگ، پارٹی فنڈز، جلد تحقیقات، اسلام آباد ہائیکورٹ، رجوع،
کیپشن: ن لیگ اور پیپلزپارٹی، پارٹی لوگو، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پارٹی فنڈز کی جلد تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم موجود ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے محض تین سالوں کے فنڈز کی سکروٹنی کی جارہی ہے جبکہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر دوہزار آٹھ سے پی ٹی آئی کو ملنے والے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا،الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کے حوالے سے اپنی منصفانہ اور شفاف کردار کھودیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے پارٹی فنڈز کی سکروٹنی دو ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ عدالت پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی پانچ سال کی پارٹی فنڈز کی سکروٹنی کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی 6 روپے 36 پیسے فی کلو سستی