چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ 

Aug 31, 2021 | 20:43:PM
 چینی سفیرکی ملاقات ۔آرمی چیف کاسی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرنورنگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،افغانستان کی صورتحال،علاقائی سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سی پیک کےخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ کیا۔ اس موقع پر چینی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔چینی سفیرنے افغانستان سے متعلق پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔افغانستان کے تناظرمیں چینی سفیرنے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں۔نازیباتصاویر شیئر کرنے پر اداکارہ عائشہ ثنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری