عوام کو ریلیف۔ پٹرول ڈیڑھ روپے لٹر سستا کر دیا گیا 

Aug 31, 2021 | 18:26:PM
 عوام کو ریلیف۔ پٹرول ڈیڑھ روپے لٹر سستا کر دیا گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) عوام کور یلیف ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔پٹرول اب 118روپے 30پیسے لٹر دستیاب ہو گا۔ہائی سپیڈ ڈیزل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 115 روپے 03 پیسے فی لٹر مقررکر دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 1روپے 50 پیسے فی لٹر ۔کمی کی گئی گیا ، مٹی کاتیل اب86 روپے 80 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔علیزے شاہ کی آوا ز میں را حت کا گیت ۔۔ویڈیو وا ئرل