راولپنڈی،پولیس پارٹی پر فائرنگ، 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم مارا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)راولپنڈی پیرودھائی کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ،فائرنگ کے دوران 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب ایک ملزم ہلاک، ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے ،ہلاک ہونیوالا ملزم ایک روز قبل 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، جس کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس پارٹی سنیپ چیکنگ کے لئے علاقہ میں موجود تھی کہ ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری۔
یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کیخلاف عدم اعتماد ، 2 اہم وزیروں نے استعفی دیدیا